loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
10-Jun-2026
23-Dhul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
10-Jun-2026
23-Dhul Hijjah-1447

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پردونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ دونوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
میچ کے دوران محمد عامر کی گیند پرفہیم اشرف آؤٹ ہوئے تو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورمحمد عامر نے فہیم اشرف کوپولین واپسی کا اشارہ کیا۔ جواب میں فہیم اشرف نے عامر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پردیگرکھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے جھگڑے کو مزید بڑھنے سے روک دیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں