loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دبئی کو برانڈڈ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پاکستان کی نامور اداکارہ نے دبئی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کی برانڈڈ دنیا سے الجھن ہوتی ہے۔ وہاں کی سڑکیں بھی برانڈڈ ہیں۔ لوگوں کے پاس بیش قیمت چیزیں ہیں ہر جگہ خوشبوئیں ہیں۔
بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں شاپنگ مال جائیں تو وہاں برقع پوش خواتین کے مہنگے میک اپ اور آنکھوں کی پلکوں کی شکل میں بھی پیسہ لگا ہوا ہوتا ہے۔ مجھے یہ سب نہیں بھاتا۔ مہنگے ترین پرس اور خوشبوؤں میں پیسے کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس برانڈڈ دنیا سے الجھن ہوتی ہے تاہم بہت سے لوگ اس طرز زندگی سے خوش ہیں کیونکہ وہاں سڑکیں صاف ستھری اور ہرچیز منظم ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔