دو خبر کے بارے میں
دو خبر ایک کمیونٹی ڈیجیٹل بیس، پلیٹ فارم ہے جو تحقیق اور جستجو کو مکمل صحافتی اقدار کے ساتھ پیش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ دوخبر کی ایک باقاعدہ ایڈیٹوریل ٹیم ہے ۔
دوخبر کے سب سے سئینر رکن منیر الدین ہیں۔ جن کی خبر مستند ہی نہیں بلکہ وہ پاکستانی سیاسی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں ۔
وقاص باقر جن کا اخبار ، ٹی وی کا کم و پیش 17 سال کا تجربہ ہے۔ اب دو خبر ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی ہی نہیں بلکہ اعداد و شمار کے ساتھ مکمل تجزیہ پیش کریں گے ۔ یقینا ان کے فیچر اسٹوریز میں آپ کی دلچپسی نظرآئے گی ۔
آصفہ ادریس ، کراچی سے تعلق رکھنے والی سئینر صحافی ہیں ۔ ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیم میں کئی ایکسکلوسیو اسٹوریز پر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں کلائمٹ ،کھیل اور جینڈر ان کی دلچسپی کے موضوعات ہیں۔
شیمار صدیقی دو خبر کا حصہ ہیں اخبار، ٹی وی کے تجربے کے ساتھ ڈیجیٹل کی دنیا کا بھی حصہ ہیں تحقیق پر یقین رکھتی ہیں اور لگن اور شوق کو صحافت کا نام دیتی ہیں ۔