بالی وڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے متنازع گانے پر معافی مانگ لی۔
اداکار سنجے دت متنازع گانے کے معاملے پر بھارت کے نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئے اور متنازع گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ پر تحریری معافی نامہ جمع کروایا۔ سنجے دت نے معذرت کو عملی طور پر ثابت کرنے کے لیے فلاحی سرگرمی کے طور پر 50 قبائلی لڑکیوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اس گانے سے معاشرے کو کسی بھی قسم کا نقصان یا غلط پیغام گیا ہے تو انہیں اس پر افسوس ہے۔ آئندہ تخلیقی مواد میں خواتین کی باوقار نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔