loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی بھی کراچی میں بے قابو ہوتے جرائم کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکار دپیک پروانی نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 3 بار ڈکیتی کا شکار ہوئے جس میں گاڑی، کیش اور موٹرسائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

دپیک پروانی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف مجھ  تک محدود نہیں بلکہ میرے عملے کے افراد بھی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایک ملازم کے گھر میں اسی ماہ 2 بار چوری ہوئی جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی میں

جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ لوگ مر رہے ہیں اور مہنگائی عروج پر ہے۔

دیپک پروانی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے کراچی میں امن امان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔