loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

اداکارہ اور ٹی وی پروگرامز کی میزبان فضا علی کو مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا پروگرام بھی مہنگا پڑ گیا۔

فضا علی نے جو یوم مزدور پر اپنے شو میں مختلف شعبوں کے محنت کش افراد کو مدعو کیا۔ پروگرام میں  فضا علی خود بھی ہاتھ میں بیلچہ تھامے نظر آئیں اور مزدوروں کے ساتھ ویڈیو ریل ریکارڈ کی جس میں محنت کش طبقے کے کردار کو سراہا۔

تاہم فضا علی کو مزدوروں کے ساتھ پروگرام کرنا بھی بھاری پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فضا علی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زیادہ سے زیادہ ویوز لینے کا حربہ اور توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو عام مہمانوں کی طرح پیش کرنے کے بجائے مخصوص انداز میں دکھانے کا مقصد پروگرام کے لیے  زیادہ ریٹنگز اور ویوزلینا تھا۔ فضا علی کو اکثر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔