loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

صدر ٹرمپ نے کانگریس کے اسپیکر مائیک جونسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلی کے نام خط میں لکھا کہ ایران سے 28 فروری کو جو مسلح کشیدگی شروع ہوئی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے تاہم ممکن ہے یہ تنازع ابھی مکمل طور پر حل نہ ہوا ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پائیدار امن اور استحکام کے لیے کوشش کر رہی ہے تاہم اس دوران جنگ بھی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود یہ مؤقف اختیار کرنے پر ٹرمپ کی حکومت جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی مجبوری سے بچ سکے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں