بھارت کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کامیڈین اور اداکار منور فاروقی نے بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ منورفاروقی نے پوسٹ میں لکھا کہ میرے گھر برکت آئی ہے۔ مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
منورفاروقی اوران کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کی یہ پہلی اولاد ہے۔ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔
منور فاروقی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔