ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمرنے کہا ہے کہ مجھے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کا اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے میں نے مسترد کردیا۔
خلیل الرحمن قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویب سیریز ہیرا منڈی کو ابتدا میں فلم کے طور پربنایا جانا تھا جس کا نام منڈی رکھا گیا تھا۔ مجھے اس فلم کا اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے میں نے منع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے انکار کی وجہ بنیادی طور پر حب الوطنی اور یہ شرط تھی کہ پاکستانی لکھاری کو بھی وہی عزت دی جائے جو بھارتی فنکاروں کو دی جاتی ہے۔ اگر عزت دی جائے تو میں مفت میں بھی اسکرپٹ لکھنے کو تیار ہوں۔ میں نے 2015 میں بھی اس پیشکش کو مسترد کیا کیونکہ میں نریندر مودی کی حکومت میں بھارت نہیں جانا چاہتا۔