امریکا کے آبنائے ہرمز میں آپریشن عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 100.6 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے رکن ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت خاص طور پراس خام تیل پر دی جائے گی جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعےکی جائےگی۔