loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین نے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے میری جعلی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے بیان میں کہا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویرعوام کو آسانی سے دھوکہ دے سکتی ہیں۔ ڈیپ فیک کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ میری متعدد جعلی تصاویراے آئی سے بنائی گئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اس طرح پھیلایا گیا جیسے وہ حقیقی ہوں۔ یہ تصاویر سیاسی مخالفین کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

اطالوی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی جعلی تصویر بھی شیئر کی  جس میں انہیں بستر پر نامناسب لباس میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں