loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کی لازمی ویکسینیشن کے لیے وقت مقرر کردیا۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  حجاج کو حج کے آغاز سے زیادہ سے زیادہ 10 دن پہلے تک ویکسین لگوا لینی چاہیے۔ ویکسین لگوانے کا بہترین وقت اب سے لے کر حج سیزن شروع ہونے سے 10 دن پہلے تک ہے تاکہ جسم میں مطلوبہ مدافعتی نظام بہتر طور پر فعال ہو سکے اور بیماریوں کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

وزارت صحت کے مطابق تجویز کردہ ویکسینز میں گردن توڑ بخار، کووِڈ-19 اور موسمی فلو شامل ہیں کیونکہ یہ انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسے موسم میں ہجوم میں  انفیکشن کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔ ماہرین کی تشخیص کے مطابق ویکسینز ایک ساتھ بھی لگائی جا سکتی ہیں یا الگ الگ بھی لی جا سکتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں