loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارت کی مودی سرکار نے ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مقابلوں سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی۔ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں بھارت میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے تاہم دوطرفہ مقابلے بدستورنہیں ہوں گے۔

بھارتی وزارتِ کھیل کا مزید  کہنا تھا کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کےلیے نہ بھارتی ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور نہ پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیمز نے 2012 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی ہے اور دونوں ممالک کی ٹیمیں نیوٹرل وینیوز پر ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں