loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

ڈائریکٹرجنرل انٹرسروس پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو ہمارے عزم پر شک نہیں نہیں ہونا چاہیے۔ ہمت ہے تو سامنے آؤ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق کے حوالے سے معنقد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے 24 گھنٹے میں جارحیت کا جواب دیا۔ ہم تب بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں ۔ خطے کو استحکام کون دے رہا ہے پاکستان دے رہا ہے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی سیاستدان خود کو جنگجو بنا کر پیش کررہے ہیں۔ ہمت ہے تو سامنے آؤ۔کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔کسی کو ہمارے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی حکومت اپنی عسکری قیادت کو جوکر بنا کر پیش کررہی ہے۔ بھارتی فوج کا پروفیشنل ازم یہ ہے کہ سیندور سے باہر ہی نہیں آرہے۔ سیندور سے نکلو کوئی مردانہ نام رکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے لاہور میں پورٹ بنا دی۔ نیوی والے بھی پوچھتے ہیں لاہور میں پورٹ کہاں ہے۔بھارت کا دہشتگردی کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا۔ اگر کسی کو شک ہے تو ہم نے ایک قسط دکھا دی ہے۔ ہم نے جارحیت کا 24 گھنٹے میں جواب دیا۔ بھارتی پراکسیز کا پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم تب بھی تیار تھے اب تیار ہیں۔ خطے کو استحکام کون دے رہا ہے پاکستان دے رہا ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔