loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر تازہ حملوں کے باوجود جنگ بندی جاری ہے۔

امریکی چینل کو انٹرویو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اہداف پر تازہ حملوں کے باوجود تہران سے جنگ بندی جاری ہے۔ یہ حملے انتقامی نہیں تھے بلکہ ہلکا تھپڑ تھے۔ ایران سے معاہدہ کسی بھی دن ہوسکتا ہے۔

اس قبل امریکا نے ایران کے خمیر،سیریک اورجزیرہ قشم پر فضائی حملے کیے تھے جس کا ایران نے بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ 

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ 3 امریکی جنگی جہاز ایرانی فائرنگ کے باوجود آبنائے ہرمز سے کامیابی سے نکل آئے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔