بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے متنازع گانے پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی متنازع گانے ‘سرکے چنر’ کے معاملے پر بھارت کے قومی کمیشن برائے خواتین میں پیش ہوئیں اور معذرت طلب کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی کے جذبات مجروح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں انہیں اس صورتحال میں ڈالا گیا۔
کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورا فتحی نے بتایا کہ میں نے تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔پبلک فیگر اور فنکارہ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔ اصلاحی اقدام کے لیے یتیم بچیوں کی تعلیم کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت بھی اس تنازع پر نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئے تھے اور تحریری معافی نامہ جمع کرایا تھا۔