حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کے اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی۔ پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل پر لیوی 28روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔