loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

میزبان ٹیم بنگلا دیش  نے آج دوسرے دن کھیل کا آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنزسے کیا۔ کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے دن پاکستان کے بولرز صرف 4 وکٹ لے سکے۔ شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی طرف سے محمود الحسن 8،  شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلا دیش کا اسکور 301 رنزتھا۔آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی  تاہم لٹن داس 33 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ مہدی حسن 10، تیج الاسلام 17 رنز بناسکے جب کہ مشفیق الرحیم 91 رنز پرآؤٹ ہوئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔