loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

سعودی عرب نے عازمین حج کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری، غیر ملکی ہر قسم کے ویزا رکھنے والے حج کے ضوابط کی سختی سے پابندی کریں اور خود کو قانونی کارروائی سے بچائیں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے  حج پرمٹ کا حصول ایک بنیادی شرط ہے۔ وزارت داخلہ  نے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں (911) پرجبکہ مملکت کے دیگر صوبوں میں (999) پر فوری طور پر دی جائے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں