بھارت میں فلموں کے مشہور ہیرو سی جوزف وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے۔
اداکار سی جوزف وجے کی تقریب حلف برداری چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی مشہور ہستیاں ، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ وجے تامل ناڈو کے نوجوانوں اور خواتین میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور ان کی جیت سے اُن کے مداح خوشی سے نہال ہیں۔
اداکار وجے جن کی عمر 51 سال ہے کی جماعت تملگا ویتری کڑگم نے اسمبلی الیکشن میں 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔