چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی بحرانوں کا حل سفارتکاری اور مذاکرات میں ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ چین اورامریکا دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔
امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں سپرپاورز کا مستقبل ایک ساتھ شاندار ہوگا۔ صدر شی ملاقات اور ان کا دوست ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہوں گے۔