loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں مذاکرات کے حق میں اٹھنے والی آوازیں مثبت پیشرفت ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت سے ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں ہے۔ بھارت میں مذاکرات کے حق میں اٹھنے والی آوازیں مثبت پیشرفت ہیں۔ ان آوازوں پر بھارتی حکومت کے مثبت ردعمل کے منتظر ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں میں فتح خیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس معاملے پر افغان ناظم الامور کو ڈی مارش کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیس چیک پوسٹ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔ ہم دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے دوران ایران کا طیارہ سفارتی عملے اور انتظامی امور کے سلسلے میں اسلام آباد آیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں