پاکستان ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 67 رنز سے شکست دی۔پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے ویمنز کو 171 رنز کا ہدف دیا۔ ایمان فاطمہ نے 43 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز اسکور کرسکی۔ پاکستان نے میچ کی فتح کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز نے زمبابوے ویمنز کو 153 رنز سے شکست دی تھی۔