پاکستان کی پہلی زومبی ہارر فلم ‘ زومبیڈ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
خوف، ایکشن اور تھرل پر مبنی فلم ‘زومبیڈ’ کی کہانی کراچی میں سامنے آنے والے ایک پراسرار وائرس کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب ایک فائٹ ایونٹ کے دوران پراسرار وائرس پھیلتا ہے اور لوگ زومبیز میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور حکام اس صورتحال کو مذاق سمجھتے ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات نے نبھائے ہیں۔ فلم میں فہد مصطفیٰ ایک مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مہوش حیات ان کی ہیروئن ہیں۔ ہارر فلم ‘ زومبیڈ’ عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔