ملک کی اہم سرکاری اور سیاسی شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق قیمتی تحائف حاصل کرنے والوں میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ،چیئرمین سینٹ اور چئیرمین نیب بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔ ریکارڈ میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں۔