loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کردی  جس میں ملکی معیشت میں بہتری کے رجحان کی نشاندہی کی گئی۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو بہتر رہی تاہم امریکا ایران  تنازع نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا جس کے اثرات پاکستان تک بھی پہنچے۔

آئی ایم ایف کے مطابق  رواں مالی سال کے اختتام تک شرح نمو 3.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ مہنگائی کی اوسط شرح 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ایران اور امریکا تنازع جاری رہنے کی صورت میں پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی ہونے کا بھی امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں