loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

کراچی میں اہم سیاسی پیش رفت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنماؤں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں وسیع البنیاد سیاسی اشتراک اور مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات علامہ راشد سومرو کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے، جہاں مختلف سیاسی شخصیات شریک ہیں۔ ملاقات میں فواد چودھری، محمد علی درانی، محمود مولوی، عامر کیانی، شہزاد وسیم اور بیرسٹر سیف بھی موجود ہیں جبکہ بعض رہنما خصوصی طور پر کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کم از کم نکات پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے اور مختلف سیاسی قوتوں کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کے فروغ، موجودہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطوں میں حالیہ دنوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور مختلف جماعتوں کے درمیان مشترکہ سیاسی حکمت عملی کے امکانات پر مشاورت جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں