آسٹریلیا سے امریکا جانے والی پرواز میں مسافر کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹنے کے بعد پرواز کا رخ موڑنا پڑا۔
آسٹریلیوی میڈیا میں رپورٹ ہونے والے واقعے میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی ائیرلائن کی پرواز ملیبرن سے ڈیلس جار رہی تھی۔ دوران پرواز مسافرنے فضائی میزبان کو کاٹ لیا جس کے بعد پرواز کا رخ فرنچ پولینشیا کے دارالحکومت پاپیٹے کی طرف موڑنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق عملے کے رکن کو کاٹنے والے مسافر کو دوسرے مسافروں نے قابو کیا۔ مذکورہ شخص سے حکام نے پوچھ گچھ کی اور ائیرلائن کے تمام طیاروں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔