loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں دھماکے میں قبائلی سردار سمیت 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے کیے جانے والے دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر( ڈی پی او) محمد طاہر نے قبیلے کے سردار کی دھماکے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں