سلہٹ میں پاکستان کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی طرف سے مشفق الرحمن نے سینچری اسکور کی۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 437 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ میچ جیتنے کی صورت میں ہی پاکستان سیریز برابر کر سکے گا۔ بنگلا دیش نے ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
۔