درجنوں امریکی طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے جس کے بعد ایران پر نئے حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے۔امریکی طیارے مختلف فوجی اڈوں پر اترے جہاں اسلحہ، میزائلوں اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کی صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مسلسل فوجی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں امریکی کارگو طیاروں کی آمد کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے یا دباؤ کا سخت جواب دیا جائے گا۔ تازہ ترین صورتحال سے خطے میں جنگ بندی اور سفارتی کوششوں کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔