loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کل حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب حملے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہونے کا اچھا موقع ہے۔ ایران پر کل حملہ طے تھا تاہم اب حملے 2،3 روز کے لیے ملتوی کردئیے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر طے شدہ حملے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی درخواست پر ملتوی کیے گئے۔ دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ ہم یہ مقصد بغیر بمباری کے حاصل کر لیں تو بہتر ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں