امریکی شہر سان ڈیاگو کی سب سے بڑی مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو نوجوانوں نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع اسلامی مرکز میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرکز کی مسجد کے باہرسیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ گارڈ نے حملہ آوروں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان مردہ پائے گئے۔ بظاہر انہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے۔ حملہ آوروں کی لاشیں مسجد کے قریب ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔ نوجوان حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 19 سال ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسجد پر فائرنگ کے واقعے کو خوفناک معاملہ قرار دیا۔