سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت نے مستقبل کا سوچ کر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔
سینیئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو گیم چینجر منصوبہ ہے۔ بی آر ٹی منصوبہ مستقبل کا سوچ کر شروع کیا تھا۔ گنجان آبادیوں میں منصوبے پر کام کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہمیں ایک ہفتے قبل ڈپو کا قبضہ ملا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کو ترجیح دی۔ کانٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ سخت کڑوے فیصلے کرنے پڑے۔ ہوسکتا ہے جن کا کانٹریکٹ منسوخ کیا وہ عالمی ثالثی فورم پر جائیں۔