loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

اسلام آباد کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے میں مجرم عمر حیات کو موت کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر حیات کو مقتولہ کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے بطور زرِ تلافی ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کےساتھ  ثنا یوسف کے گھر پر ڈکیتی کے جرم سمیت متعدد دفعات کے تحت عمر حیات کو مجموعی طور پر 21 برس قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی  ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم پر دیگر دفعات کے تحت مزید پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دو جون سنہ 2025 کو قتل کیا گیا تھا جس کے دو روز بعد ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ قتل کے چشم دید گواہان میں ثنا یوسف کی والدہ اور پھپھی بھی شامل تھیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں