چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کو مزید بڑھانا غیردانشمندانہ ہوگا۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا تنازع میں جامع جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔ جنگ دوبارہ شروع کرنا نا مناسب اور غیر دانشمندانہ ہوگا۔ مذاکرات کا جاری رہنا اہم ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اس غیرمعمولی بلندی تک پہنچ چکے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن منگل کی رات بیجنگ پہنچے تھے۔ اس دورے کو دنیا بھر میں اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے چند روز بعد ہوا ہے۔