بھارت میں ایک نوجوان کی جانب سے بنائی گئی کاکروچ جنتا پارٹی ( سی جے بی) نے ہلچل مچا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت کے نوجوانوں کے بارے میں متنازع ریمارکس کے بعد 30 سالہ نوجوان ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر تحریک شروع کی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ میں جاری ایک کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ بے روزگار نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سرگرم کارکن بن جاتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے وضاحت دی کہ میرا یہ بیان تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا۔
بھارتی چیف جسٹس کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی تقسیم سے پریشان بھارتی نوجوانوں نے اسے اپنی توہین قرار دیا۔ کاکروچ جنتا پارٹی نے سوشل میڈیا پرمقبولیت میں ہندو انتہا پسند برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کوپیچھے چھوڑ دیا۔ سی جے پی کے فالوورز کی انسٹا گرام پر تعداد 11 ملین سے تجاوز کرگئی۔ دوسری جانب دوسری جانب مودی سرکارنے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ایکس اکاؤنٹ کو بھارت میں عارضی طور پر بند کردیا۔ شوبز، سیاست اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی مشہور شخصیات نے سی جے پی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔