loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک  میں پائیدار امن و  کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانی ہر پاکستانی کے لئے ایک مقدس امانت ہے۔ مادر وطن میں امن و سلامتی ان کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے پناہ لگن کی مرہون منت ہے۔ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد تقریب میں 50 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں