loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

کراچی: عید تعطیلات کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 مئی سے 31 مئی تک ملک بھر میں درمیانے سے شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ سکھر، شکارپور، سجاول اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں بھی شدید گرمی متوقع ہے جہاں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح مٹیاری، خیرپور، بدین، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری سفر محدود رکھیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث بجلی کی طلب اور استعمال میں اضافے کا امکان ہے۔ بزرگ افراد، خواتین اور بچوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں