loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے جس کے باعث یلو ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق لندن میں رواں سال کی پہلی گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔ شہر میں درجہ حرارت آئندہ ہفتے 31 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ گرمی کے پیش نظر یلو ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جو کل سے نافذ ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  موسم زیادہ تر خشک اور آسمان صاف رہنے کی توقع ہے تاہم ہفتہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال برطانیہ کا اب تک کا گرم ترین دن اپریل میں ریکارڈ ہوا جب جنوب مغربی لندن کے علاقے کیو گارڈنز میں درجہ حرارت 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا  گیا۔ مئی میں درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جو اس سے قبل 1922 میں کیمڈن اسکوائر میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں