loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاداب خان، عبد الصمد، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، ابرار احمد، سفیان مقیم، شامل حسین، روحیل نذیر شامل ہیں۔ آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر احمد دانیال پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز رواں ماہ کے آخر سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ باقی دونوں میچز دو اور چار جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں