آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات جمعے کی شب دیر تک جاری رہی۔ ملاقات میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں، خطے کی صورتحال اور امن اور امان مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ چند ہفتوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔