loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 90 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران بہت سے زخمیوں کو کان کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں