loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

بھارتی اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق افواہوں پرخاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کنگنا رناوت کی ایک تصویر میں وہ سبز چوڑیوں اور گلے میں منگل سوتر (ہندو مذہب میں خاتون کے شادی شدہ ہونے کی علامت سمجھا جانے والا ہار) پہنی نظر آئیں۔ تصویرکے سامنے آتے ہیں کنگنا کی شادی سے متعلق افواہوں کا طوفان گرم ہوگیا کہ شاید انہوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان میں کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے کہ میں خفیہ شادی نہیں کروں گی۔ میں روزانہ شوٹنگ کررہی ہوں۔ یہ صرف میرے فلمی کردار کا حصہ تھا۔ اب مجھے بےشمار فون کالز آ رہی ہیں۔ لیکن شادی شدہ عورت کے لُک پر اتنا بڑا ہنگامہ کیوں؟ اداکار ہر طرح کے کردار ادا کرتے ہیں۔ میں خفیہ شادی نہیں کروں گی یہ وعدہ ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں