loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 24 افراد جاں بحق اور70 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا نے بلوچستان حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے سے ٹرین کو اور قریب کھڑی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں