loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

انڈین پریمیئر لیگ میں (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں چئیرلیڈرز کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کچھ شائقین نے چیئر لیڈرز کی پرفارمنس کے دوران نامناسب اشارے کیے جس پرایک چیئر لیڈر کو واضح طور پر ہراساں اور پریشان دیکھا گیا۔ چئیرلیڈر نے شائقین کو ایسا رویہ اختیار نہ کرنے کے اشارے بھی کیے۔

آئی پی ایل ذرائع کے مطابق ملوث افراد کو نشاندہی کے بعد وہاں سے ہٹا دیا گیا اور فوری ایکشن لیتے ہوئے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں