loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی چھوٹے بالوں کے ساتھ تصاویر کے نئے ٹرینڈ پر اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کو مشورہ سامنے آگیا۔

ماضی میں خود شارٹ ہیئر اسٹائل رکھنے والی اداکارہ  علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال نہ کٹوائیں کیونکہ شوبز شخصیات اکثر وگ یا ہیئر ایکسٹینشن استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عام لوگوں کو دوبارہ لمبے بال حاصل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ بال کٹوانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستانی شوبز میں چھوٹے بالوں کا رجحان گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ ہانیہ عامر، صحیفہ جبار، سجل علی اور صبور علی جیسی اداکارائیں چھوٹے بالوں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں