loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے دوران مچل مارش کو ٹخنے کی انجری ہوئی تھی اور وہ طویل لیگ کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

مچل مارش کی جگہ جوش انگلس کے ون ڈے سیریز میں قیادت کرنے کا امکان ہے کیونکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں جبکہ 2 اور 4 جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں