خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلاف کعبہ حوالے کرنےکی تقریب ہوئی۔ تقریب میں نیا غلاف کعبہ کلید بردارِکعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک روح پرور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے حج سیزن 1447 کی کامیابی کا اعلان کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس سیزن میں سکیورٹی، تنظیم اور خدمات کا ایک مربوط نظام دیکھنے میں آیا جس نے اللہ کے مہمانوں ( ضیوف الرحمن ) کو انتہائی آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے کے قابل بنایا۔