انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جان سے کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی۔ پانچ منٹ بعد عدیل نے گول کرکے پاکستان کی برتری دو صفر کردی۔
دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ کھیل کے آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کرکے پاکستان کو تین صفر سے کامیابی دلائی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔